0
Wednesday 31 Jul 2019 12:07

پاکستان میں 22 ہزار سے زائد سرکاری افسروں کا دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف

پاکستان میں 22 ہزار سے زائد سرکاری افسروں کا دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں دوہری شہریت کے حامل مرد و خواتین سرکاری افسران کی تعداد 22 ہزار 380 ہے، 1100 کا تعلق صرف محکمہ پولیس سے ہے، جن میں 540 کینیڈین، 240 برطانوی اور 190 کے قریب امریکی شہریت رکھتے ہیں جبکہ درجنوں سرکاری ملازمین نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور آئرلینڈ جیسے ملکوں کی بھی شہریت لے رکھی ہے، جن میں گریڈ 22 کے 6، ایم پی ون سکیل کے 11، گریڈ 21 کے 40، گریڈ 20 کے 90، گریڈ 19 کے 160، گریڈ 18 کے 220 اور گریڈ 17 کے 160 افسران ہیں۔

اسی طرح داخلہ ڈویژن کے 20، پاور ڈویژن 44، ایوی ایشن ڈویژن 92، خزانہ ڈویژن 64، پٹرولیم ڈویژن 96، کامرس ڈویژن 10، آمدن ڈویژن 26، اطلاعات و نشریات 25، اسٹیبلشمنٹ 22، نیشنل فوڈ سکیورٹی 7، کیپٹل ایڈمنسٹریشن 11، مواصلات ڈویژن کے 16، ریلوے ڈویژن 8، کیبنٹ ڈویژن کے 6 افسر دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے 140 سے زیادہ افسران بھی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ قومی ایئر لائن کے 80 سے زیادہ، لوکل گورنمنٹ 55، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 55، نیشنل بینک 30، سائنس اور ٹیکنالوجی 60، زراعت 40 سے زیادہ، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن 20، آبپاشی 20، سوئی سدرن 30، سوئی ناردرن 20، پی ایم ایس 17، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس 14، نادرا کے 15 ملازمین بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش