0
Wednesday 31 Jul 2019 12:19

جماعت اسلامی کا مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت میں سراج الحق کی زیرصدارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ جے یو آئی ف کے سربراہ کی جانب سے حکومت مخالف لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے  مطابق جماعت کی قیادت کا کہنا ہے کہ بلا تفریق احتساب کے حامی ہیں، سیاست کو دعوت پر حاوی نہیں ہونے دیں گے، جماعتی اداروں کی مضبوطی پہلی ترجیح ہے، مساجد مرکز بنیں گی، جماعتی افراد کے اداروں میں حلقے قائم کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرپشن کیخلاف تحریک کا آغاز سراج الحق نے کیا، جماعت اسلامی کی عوامی مہم میں نوجوانوں کی غیر معمولی دلچسپی وجماعتی کارکنان کی بیداری خوش آئند ہے۔
 
جماعت کی قیادت سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ، پی ٹی آئی سے عوام مایوس ہیں،عوام نے جماعت اسلامی سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں، اس لئے جماعت اپنے پرچم اور اپنے منشور سے ہی انتخابات میں حصہ لے گی اور ضرورت پڑی تو حکومت مخالف تحریک بھی اپنے ہی پلیٹ فارم سے چلائے گی۔ ذرائع کے مطابق جماعت کی قیادت نے کہا ہے کہ اتحادی سیاست سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا ہے، جماعت کی شوریٰ یکسو ہے اپنے انتخابی نشان ترازو اور اپنے منشور اور جھنڈے کیساتھ جماعت اسلامی کی پہچان برقرار رکھی جائے، اس کیلئے جماعتی ذمہ داران نے طویل مشاورت سے لائحہ عمل تشکیل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اپنی دعوت تنظیم تربیت کے نظام کو مربوط کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 808096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش