0
Wednesday 31 Jul 2019 12:39

یورپ کو اب اسلاموفوبیا سے باہر نکلنا ہوگا، گورنر پنجاب

یورپ کو اب اسلاموفوبیا سے باہر نکلنا ہوگا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یورپ سے اسلامو فوبیا سے باہر نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دنیا پاکستان کو جتنی اہمیت آج دے رہی ہے، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے، پوری دنیا کو یہ پیغام مل چکا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکر ی قیادت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ پاکستان میں ریاست مدینہ کا ویژن پورا کریں گے، دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمیں اجتماعی کوششوں کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر بھی کوشش کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوجی جوانوں سمیت 70 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت اس ملک کے اہم مسائل ہیں جن کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے، اس سلسلے میں 5 ہزار سے زائد علماء کا متفقہ فتویٰ ”پیغام پاکستان“بہترین حل ہے۔
خبر کا کوڈ : 808108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش