0
Wednesday 31 Jul 2019 13:54

تحریک انصاف میں گروپ بندی کرنیوالے رہنماوں کیخلاف شکنجہ تیار

تحریک انصاف میں گروپ بندی کرنیوالے رہنماوں کیخلاف شکنجہ تیار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف میں گروپنگ کرنیوالے رہنماوں کیلئے پارٹی میں شکنجہ تیار، پارٹی میں گروپنگ کرنے، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ٹاسک پورا نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔ تحریک انصاف قیادت نے پارٹی کے اندر ڈسپلن کو برقرار رکھنے کیلئے ڈسپلنری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی میں ڈسپلن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر گروپنگ اور کارکنوں کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے رہنماوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی آئین میں تجاویز دے دی گئیں، صوبے اور ضلع لیول پر ڈسپلنری کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، شکایت آنے کی صورت میں کمیٹی ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرے گی، شکایت کنندہ کو صفائی کا ایک موقع بھی دیا جائے گا۔ شکایت ثابت ہونے پر پارٹی ممبر شپ معطل کی جا سکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی سطح پر کمیٹی شکایت کا جائزہ لیکر پارٹی عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 808141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش