0
Wednesday 31 Jul 2019 18:26

کراچی، ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی زیر آب آگئی، 100 سے زائد جانور ہلاک

کراچی، ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی زیر آب آگئی، 100 سے زائد جانور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لٹھ اور تھڈو ڈیم میں شگاف پڑنے سے سپرہائی وے سے متصل رہائشی علاقے اور مویشی منڈی کا بڑا حصہ زیر آب آگیا، جس کے نتیجے میں قربانی کیلئے لائی گئی درجنوں گائیں مرگئیں۔ مویشی منڈی کے ایک بیوپاری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ڈھرکی سے 35 جانور منڈی لایا تھا، جہاں اس نے 80 ہزار روپے میں جگہ حاصل کی، انتظامیہ نے جگہ دیتے وقت تمام سہولتیں دینے کا وعدہ کیا، تاہم سیلاب کے آتے ہی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ بیوپاری نے بتایا کہ وہ اپنی 10 گائے بمشکل پانی سے نکال سکا ہے، جبکہ باقی گائیں اور کھانے پینے کا سامان وہیں پھنسا ہوا ہے۔

گھوٹکی کے بیوپاری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 100 کے قریب گائے مر چکی ہیں، جبکہ درجنوں گائے سر تک پانی میں ڈوبی ہیں، جن کے مرنے کا خدشہ ہے۔ مویشی منڈی کے کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ بعض بلاکس کے کوئی پیسے نہیں لیے گئے اور بیوپاریوں کو جگہ مفت دی گئی ہے، جبکہ مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کیلئے ہمارے رضاکار موجود ہیں، متعدد بیوپاریوں کی من مانی کے باعث ان کے جانور پانی میں پھنس گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش