QR CodeQR Code

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

31 Jul 2019 19:11

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے گزشتہ میزائل تجربے اور حالیہ میزائلوں کے ماڈل میں فرق پایا گیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے جاپان کی سیکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے ہفتے میں دوسری مرتبہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ جاپان کے طرف اس کے مشرقی ساحل کی جانب کیا گیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائلوں نے اپنے ہدف جاپان کے ساحل تک پہنچنے سے پہلے 30 کلو میٹر کی بلندی پر 250 کلو میٹر تک پرواز کی۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے گزشتہ میزائل تجربے میں استعمال کیے جانے والے میزائلوں اور حالیہ میزائلوں کے ماڈل میں فرق پایا گیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے جاپان کی سیکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جو امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن کی جون میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلا تجربہ تھا۔ شمالی کوریا نے اس تجربے کو امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے پر جنوبی کوریا کے لیے ایک سنجیدہ وارننگ قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 808179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808179/شمالی-کوریا-کا-مختصر-فاصلے-تک-مار-کرنے-والے-بیلسٹک-میزائلوں-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org