0
Wednesday 31 Jul 2019 19:36

چئیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید

چئیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت جمہوریت کاڈرامہ چھوڑدے، چئیرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی نام نہاد جمہوری سوچ اور ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں، پیپلزپارٹی کا وژن کوئی نظریہ مقصد نہیں صرف کرپشن ہے، اپنے ہی دیئے ہوئے ووٹ کو نہیں مان رہی۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا صادق سنجرانی کے خلاف کوئی الزام نہیں، تحریک عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، خفیہ ہوگی امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، بہت سے سینیٹرز ٹیکنیکلی آزاد ہیں، ان کے تابع نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ایک سینیٹر کو صادق سنجرانی سے شکایت نہیں، ہمیں شکایت رہتی تھی صادق سنجرانی اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔ ارکان سینیٹ غیرجمہوری 2 خاندانوں کی غلامی نہیں کریں گے، کرپٹ مافیا پارٹی قیادت خاندان سے باہر نہیں جانے دیتا، غیر جمہوری اور بادشاہانہ سوچ پارٹی پر مسلط کیے ہوئے ہے، اچھی سوچ رکھنے والے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ خیال رہے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی، سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 65 ارکان کی واضح اکژیت حاصل ہے، جبکہ حکومت کو 36 سنیٹرز کی حمایت حاصل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش