QR CodeQR Code

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر جی بی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

31 Jul 2019 22:25

حلف برداری کی تقریب گلگت میں ہوئی، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج جسٹس ارشاد حسین شاہ نے نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت میں منعقدہ ہوئی، جس میں سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج سید ارشاد حسین شاہ نے راجہ شہباز سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، سپریم ایپلٹ کورٹ، چیف کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے ججز، وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ، آئی جی پی ثناء اللہ عباسی، سیکریٹری داخلہ سمیت وکلاء شریک ہوئے۔ حلف برداری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 808203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808203/راجہ-شہباز-نے-چیف-الیکشن-کمشنر-جی-بی-کے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org