QR CodeQR Code

جی بی پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو 15 گاڑیاں حوالے کر دی گئیں

31 Jul 2019 22:39

سنٹرل پولیس آفس گلگت میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے نئی گاڑیوں کی چابیاں اے آئی جی میر طفیل احمد کے حوالے کیں۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے 15 گاڑیاں گلگت پہنچ گئیں، اگلے چند روز میں مذید 13 گاڑیاں حوالے کر دی جائیں گی۔ سنٹرل پولیس آفس گلگت میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے نئی گاڑیوں کی چابیاں اے آئی جی میر طفیل احمد کے حوالے کیں۔ اس موقع پر آئی جی پی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈھائی ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ہے، جس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے مشترکہ اقدامات اٹھائے ہیں، اس منصوبے کے لئے 63 مختلف قسم کی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ پہلی کھیپ میں 28 گاڑیاں خریدی گئی ہیں جن میں سے 15 گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔ ان میں 2 کوسٹر، 1 ہائیس اور باقی سنگل اور ڈبل ڈور گاڑیاں ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت 20 عدد موٹر سائیکل بھی پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 808205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808205/جی-بی-پولیس-سپیشل-پروٹیکشن-یونٹ-کو-15-گاڑیاں-حوالے-کر-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org