0
Wednesday 31 Jul 2019 22:58

بارش نے وفاقی، صوبائی و شہری حکومتوں کارکردگی کا کھول دیا، ثروت اعجاز قادری

بارش نے وفاقی، صوبائی و شہری حکومتوں کارکردگی کا کھول دیا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہری حکومت اور کے الیکٹرک بارش اور بجلی کے کرنٹ سے اموات کی ذمہ دار ہیں، وفاقی، صوبائی و شہری حکومتوں کا پول بارش نے کھول دیا۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ منتخب وفاقی و صوبائی اور شہری حکومتیں جب کام نہیں کرینگی، تو عوام فوج کو دعوت دینگے، اختیار اور فنڈز کا رونا رونے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو فوج، رینجرز و پولیس نے امن دے دیا، مگر سیاسی قوتیں عوام کو حقوق اور روشنی دینے میں ناکام ہیں، حکومتی سطح پر ایسی پالیسیاں بنائی جائیں، جس سے براہ راست غریب کو فائدہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 808208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش