0
Wednesday 31 Jul 2019 23:11

دہشت گردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے، دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، شاہی سید

دہشت گردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے، دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر انتہائی تشویش ناک ہے، دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، حکمرانوں کو غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے بجائے دہشت گردی کی جانب توجہ مبذول کرنا ہوگی، ملک کسی طور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کے خلاف مضبوط قومی بیانیہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، حکمراں غیر اہم معاملات میں الجھنے کے بجائے اپنی ترجیحات تعین کریں، پاکستان حکمرانوں کی ماضی کی پالیسیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، قومی ایکشن پلان کی صورت میں ایک قومی مسودہ موجود ہے، نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے، حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان پہلی ہی خطے میں تنہائی کی جانب گامزن ہے، چار میں سے تین ہمسائے پہلے ہم سے نالاں ہیں، وزیراعظم کی جانب سے بیرون ملک دوروں میں ادا کئے گئے الفاظ سے ہمسائے ہم سے نالاں ہیں۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ)کے چیئرمین شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورت حال انتہائی نازک ہے، ناقص حکمت عملی کے باعث حکمرانوں نے اندرونی محاذ بھی کھول لئے ہیں، دہشت گردی کے واقعات ملکی سلامتی کے لئے زہر قاتل ثابت ہوسکتے ہیں، حالات کو بند گلی میں لے جانے کے بجائے ہوش کے ناخن لئے جائیں، طفلانہ اور انتقامی طرز عمل کے بجائے حالات کا تدارک کیا جائے، غیر ضروری معاملات میں الجھنے کے بجائے ملکی سلامتی کے امور پر دھیان دیا جائے، دہشت گردی کے خلاف ٹھوس مؤقف اپنایا جائے اور سیکیورٹی اداروں کی پشت پر مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہوا جائے۔
خبر کا کوڈ : 808211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش