0
Wednesday 31 Jul 2019 23:24

اسلام آباد لاک ڈاؤن کے اعلان سے سیلیکٹڈ حکمران بدحواسی کا شکار ہوگئے ہیں، مولانا عبدالکریم عابد

اسلام آباد لاک ڈاؤن کے اعلان سے سیلیکٹڈ حکمران بدحواسی کا شکار ہوگئے ہیں، مولانا عبدالکریم عابد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری اور سیکرٹری اطلاعات مولانا تاج محمد نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف حکومتی وزراء کی مسلسل ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے شاندار ملین مارچ اور اسلام آباد لاک ڈاؤن کے اعلان سے سیلیکٹڈ حکمران بدحواسی کا شکار ہوگئے ہیں، حکومتی وزراء کے بیانات سے محسوس ہو رہا ہے کہ ان کو مولانا فضل الرحمن فوبیا ہوگیا ہے جس سے ان کی رات کی نیندیں اڑ گئیں اور دن کو ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کے بیانیہ کی جمہوریت پسند حلقوں کی جانب سے شاندار پذیرائی سے سیلکیٹڈ لوٹے سیاستدانوں کو دن میں تارے نظر آجائیں گے، قومی اداروں کو متنازعہ بنانے اور سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنے والے جلد مکافات عمل کا شکار ہونگے۔

مولانا عبدالکریم عابد نے کہا کہ اکتوبر میں اسلام آبادملین مارچ سے نام نہاد لوٹے سیاستدانوں کی آنکھیں کھل جائیں گی، سیلیکٹڈ حکومت کے لوٹے وزراء نے امپائر کی آشیرواد کے بغیر عوام کی حمایت سے اقتدار حاصل کیا ہوتا تو آج سال گذر جانے کے بعد ان کے چہرے پر یہ گھبراہٹ نہ ہوتی، سیلیکٹڈحکمرانوں نے اپنے ایک سالہ دور میں بدترین شخصی آمریت کا مظاہرہ کیا ہے، قانون اور آئین پاکستان کو اپنے اختیارات تلے روندا ہے، عوام کو ظلم و ناانصافی کی چکی میں پیس کر غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پھینک دینے والے عوام دشمن، جمہوریت دشمن حکمران کس منہ سے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی باتیں کر رہے ہیں، سیلیکٹڈ حکمران قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا اور بے بس عوام کے خون کا آخری قطرہ چوسنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش