0
Thursday 1 Aug 2019 00:20

گذشتہ ہزار سالوں میں ایران نے ہر غاصب قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، محمد جواد ظریف کا ٹرمپ کو جواب

گذشتہ ہزار سالوں میں ایران نے ہر غاصب قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، محمد جواد ظریف کا ٹرمپ کو جواب
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے سوموار کے روز دیئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ گذشتہ ہزار سالوں میں ایران نے ہر غاصب قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے ویتنام کی جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی شکست ہمارے خطے (مشرق وسطیٰ) میں جنگوں کے ذریعے خون کی ندیاں بہانے پر اپنے 7 ٹریلین ڈالرز خرچ کرکے حاصل کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ سفارتکاری ٹکراؤ سے بچنے اور دوراندیشی کا دوسرا نام ہے، کمزوری نہیں، لہذا ڈونلڈ ٹرمپ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے امریکی B ٹیم کی بنائی گئی جعلی تاریخ اور اس کی جنگی پیاس کو ٹھکرا دیں۔ واضح رہے کہ سوموار کے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ ایرانی آج تک کسی جنگ میں کامیاب نہین ہوئے، لیکن انہوں نے کسی مذاکرات میں شکست بھی نہیں کھائی۔ یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن بھی دو سال قبل اس سے ملتا جلتا پیغام پوسٹ کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش