QR CodeQR Code

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ، اپوزیشن کا عشائیہ

1 Aug 2019 00:30

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں سینیٹر حاصل بزنجو کی جانب سے حزب اختلاف کے سینیٹرز کو عشائیہ دیا گیا، جس کی میزبانی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کی۔ عشائیہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شیری رحمان، محمود خان اچکزئی، سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے حزب اختلاف اور حکومتی اتحاد کا الگ الگ عشائیہ ہوا۔ وفاقی دارالحکومت کے نجی ہوٹل میں سینیٹر حاصل بزنجو کی جانب سے حزب اختلاف کے سینیٹرز کو عشائیہ دیا گیا، جس کی میزبانی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کی۔ عشائیہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شیری رحمان، محمود خان اچکزئی، سلیم مانڈوی والا، مشاہد حسین سید،  رحمان ملک، مصطفیٰ نواز کھوکھر، پرویز رشید، میاں افتخار حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مریم نواز نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کے ساتھ عوام ہو ان کو شکست دینا مشکل ہے۔ حزب اختلاف کے عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب سے حکومت اتحاد کے اراکین کے اعزاز میں سینیٹر فدا محمد نے اپنے گھر میں عشائیہ دیا، جہاں حکومتی سینیٹرز مہر تاج روغانی، نصیب اللہ بازئی اور منظور کاکڑ سمیت دیگر  نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ یکم اگست کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک پیش کی جائے گی۔ پارلیمانی قواعد کے تحت قرارداد پر خفیہ رائے شماری کرائی جائے گی اور ہر رکن حروف تہجی کے حساب سے اپنا بیلٹ پیپر حاصل کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 808225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808225/چیئرمین-سینیٹ-کی-تبدیلی-کا-معاملہ-اپوزیشن-عشائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org