QR CodeQR Code

ایرانی کابینہ نے اپنی موجودہ کرنسی ریال سے چار صفر ہٹانے کی منظوری دیدی، نئی کرنسی تومان ہوگی

31 Jul 2019 15:47

کرنسی چھاپنے کے اخراجات کو کم کرنا، روز مرہ زندگی میں بڑی ارقام کے معاملات کو سادہ بنانا، زیادہ حجم میں کرنسی کو گننے اور اسکی نقل و حمل میں آسانی وغیرہ اس فیصلے کے دیگر مقاصد بیان ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی کابینہ نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی صدارت میں اپنے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں مرکزی بینک کی تجاویز کی روشنی میں اپنی موجودہ کرنسی ریال سے چار صفر ہٹانے اور تومان کو نئی کرنسی قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد نیشنل کرنسی کے استعمال کی اہمیت کو حفظ کرنا، کرنسی کے نقد معاملات کو آسان بنانا اور اسے ایرانی کلچر اور معاشرے میں موجود روش سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ کرنسی چھاپنے کے اخراجات کو کم کرنا، روز مرہ زندگی میں بڑی ارقام کے معاملات کو سادہ بنانا، زیادہ حجم میں کرنسی کو گننے اور اسکی نقل و حمل میں آسانی وغیرہ اس فیصلے کے دیگر مقاصد بیان ہوئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 808228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808228/ایرانی-کابینہ-نے-اپنی-موجودہ-کرنسی-ریال-سے-چار-صفر-ہٹانے-کی-منظوری-دیدی-نئی-تومان-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org