0
Thursday 1 Aug 2019 16:08

مقبوضہ کشمیر، عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر، عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے لالچوک سرینگر سے برآمد ہونے والے 8 اور 10 محرم کے تاریخی جلوس ہائے عزاء پر 28 سال سے لگی پابندی ہٹانے کا مطالبہ لیکر انجمن شرعی شیعیان کے سرکردہ اراکین اور متعدد ائمہ جمعہ والجماعت نے پریس کالونی میں پُرامن احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاجیوں نے تاریخی جلوس ہائے عزاء پر حکومتی قدغن کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس سال ان جلوسوں کی برآمدگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مطاہرین نے کہا کہ بلا تاخیر پابندی ہٹانے کا اعلان کیا جائے تاکہ ان جلوسوں کے متعلقین بروقت تیاریاں کرسکیں۔ مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے اب جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہر فرقہ کے لوگ اپنے مذہبی رسومات، جلسے اور جلوس وغیرہ پرامن طور پر انجام دے رہے ہیں اور حکومت انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کررہی ہے، صرف عاشورہ کے جلوسوں کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش