0
Thursday 1 Aug 2019 15:37

بلوچستان، فائرنگ سمیت مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

بلوچستان، فائرنگ سمیت مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ، بم دھماکے اور ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے نصیرآباد روڈ پر پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں ہلاک شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم جبکہ زخمیوں کی حاجی حسین اور منگل خان کے نام ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی ہے ہم مزید تحقیقات کر رہے ہے۔ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں خوشحال روڈ پر گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے حسین شاہ ولد بدل خان بڑیچ جاں بحق ہوگیا۔

ہزار گنجی میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت زین الدین ولد نور علی ترین کے نام سے ہوئی ہے۔ سریاب روڈ پر سروے آفس کے قریب کوچ کی ٹکر سے ایک بچہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی سب تحصیل پیرکوہ میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی میں ہونے والے ایک بچے کی حالت تشیویشناک ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 808275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش