0
Thursday 1 Aug 2019 16:16

لاہور ہائیکورٹ نے پیر افضل قادری کی ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے پیر افضل قادری کی ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے پیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت  میں 28 اگست تک کی توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور ہوم سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالتی حکم پر  پیر افضل قادری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پیر افضل قادری متعدد موذی امراض میں مبتلا ہیں۔ عدالتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خادم رضوی کے ایماء پر سڑکیں زبردستی بند کرکے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد گیا ہے۔
 
مولانا خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پر ریاست مخالف تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدلیہ کے آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کو جواز بنا کر صوبہ بھر میں روڈز بلاک کرنے اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے جبکہ 3 روز تک سڑکوں کی بندش کرکے آئین کو معطل کرنے کی کوشش کا الزام بھی لگایا گیا۔ درخواستگزار کا تحریک لبیک پاکستان سے اب کوئی تعلق نہیں رہا، ملزم نے فوج اور عدلیہ سے تحریری طور پر معافی بھی مانگ لی ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پیر افضل قادری کی رہائی کا حکم دے۔ عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 808282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش