QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے 79 کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے سے روک دیا

1 Aug 2019 16:57

محکمہ داخلہ پنجاب نے 79 کالعدم تنظیموں کی ایک فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم جماعتوں کی فہرست تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس کو عید کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور عید کے اجتماعات کی حفاظت کیساتھ ساتھ دیگر سرکاری عمارتوں اور دفاتر کی سکیورٹی پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ عید کے موقع پر کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھال اکٹھی نہ کرنے دی جائیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 79 کالعدم تنظیموں کی ایک فہرست  بھی جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم جماعتوں کی  فہرست تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھجوا دی  ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس کو عید کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور عید کے اجتماعات کی حفاظت کیساتھ ساتھ دیگر سرکاری عمارتوں اور دفاتر کی سکیورٹی پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ عید کے دنوں میں ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 808288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808288/محکمہ-داخلہ-نے-79-کالعدم-تنظیموں-کو-قربانی-کی-کھالیں-دینے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org