0
Thursday 1 Aug 2019 17:02

پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی

پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ رینجرز کے قیام میں توسیع کے فیصلے کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کے قیام کی مزید تین ماہ کیلئے توسیع کر دی جائے۔ حکومت پنجاب نے 12 اگست سے رینجرز کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت پنجاب میں رینجرز پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ مل کر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ پنجاب میں رینجرز کی پانچ کمپنیاں اس وقت تعینات ہیں۔ ان میں ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور میں تعیناتی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 808289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش