0
Thursday 1 Aug 2019 17:44

اسفندیار ولی خان نے شوکت یوسفزئی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

اسفندیار ولی خان نے شوکت یوسفزئی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق اسفندیار ولی خان نے 25 ملین ڈالر کے عوض پختونوں کا سودا کرنے کا الزام عائد کرنے پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سینیئر قانون دان عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کے توسط سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کو ارسال کردہ قانونی نوٹس میں صوبائی وزیر اطلاعات سے اسفندیار ولی خان پر 25 ملین ڈالرز کے عوض پختونوں کا سودا کرنے کے الزام کی وضاحت مانگی گئی ہے اور مختلف اخبارات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار ولی خان، عبدالولی خان کے صاحبزادے، باچاخان کے پوتے اور سابق پارلیمنٹرین ہیں، مذکورہ الفاظ سے اسفندیار ولی خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ لیگل نوٹس میں صوبائی وزیر اطلاعات سے 14 دنوں میں معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 14 دنوں میں معذرت نہ کرنے کی صورت میں ہتک عزت کا دعویٰ عدالت میں دائر کرتے ہوئے عدالتی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 808292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش