0
Thursday 1 Aug 2019 17:49

قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق آزاد امیدوار 6، پی ٹی آئی 5، جے یو آئی (ف) 2، اے این پی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کرسکی، جبکہ پی کے 115 کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔ پی کے 100 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے انور زیب، پی کے 101 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے اجمل خان، پی کے 102 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے سراج الدین، پی کے 103 مہمند سے اے این پی کے نثار احمد، پی کے 104 مہمند سے آزاد امیدوار عباس الرحمٰن، پی کے 105 آزاد امیدوار شفیق آفریدی، پی کے 106 خیبر سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی، پی کے 107 خیبر سے آزاد امیدوار محمد شفیق، پی کے 108 کرم سے جے یو آئی (ف) کے محمد ریاض، پی کے 109 کرم سے پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں، پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان، پی کے 112 سے شمالی وزیرستان سے آزاد امیدوار میر کالام خان، پی کے 113 جنوبی وزیرستان سے جے یو آئی (ف) کے حافظ اسلام الدین، پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نصیر اللہ کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ پی کے 115 ایف آر کا نتیجہ دوبارہ گنتی کے باعث روک دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو 3 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کریں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 808295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش