QR CodeQR Code

خطے میں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف ہے، عمران خان

1 Aug 2019 17:52

اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی، جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، زلفی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطےمیں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا اور کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی، جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، زلفی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں دورہ امریکا کے نتائج کاجائزہ لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا۔ اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات پر علاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔ یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیا اور کہا دورہ امریکا میں صدرٹرمپ کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی، امریکی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 808296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808296/خطے-میں-قیام-امن-کے-لئے-امریکی-صدر-کا-وژن-قابل-تعریف-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org