QR CodeQR Code

سینیٹ عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہے، آج نئے پاکستان کا آغاز ہوا، فردوس عاشق اعوان

1 Aug 2019 18:02

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں بغض اور عداوت نکال دیں، اپوزیشن نئے پاکستان کے لئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر شکست کے زخم پر مرہم کے لئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ پر ہونے والے حملے کو باشعور سینیٹرز  نے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست سینیٹر کو تحریک ناکام بنانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام صوبوں کی بھائیوں کی طرح شناخت کرنے والا ادارہ سینیٹ ہے، اپوزیشن کی جانب سے شناخت والے ادارے کے خلاف سازش کی گئی، اپوزیشن نے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سازش کی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج اپوزیشن کی اپنی صفوں میں بغاوت ہوئی ہے، اگست میں سینیٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، سینیٹ عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہے، آج نئے پاکستان کا آغاز ہوا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان استحکام حاصل کرکے رہے گا، عمران خان تعمیر پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، معاشی مشکلات کے باوجود عمران خان بہتری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں بغض اور عداوت نکال دیں، اپوزیشن نئے پاکستان کے لئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر شکست کے زخم پر مرہم کے لئے تیار ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ غریب عوام کا درد عمران خان کے دل میں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 808298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808298/سینیٹ-عوام-کی-طاقت-کا-سرچشمہ-ہے-ا-ج-نئے-پاکستان-ا-غاز-ہوا-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org