0
Thursday 1 Aug 2019 18:20

سعودی عرب سے بہترین تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، بن سلمان سے عمران خان کی ٹیلی فونک گفتگو

سعودی عرب سے بہترین تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، بن سلمان سے عمران خان کی ٹیلی فونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو ایک بار پھر دورہ سعودی عرب کی دعوت دے دی، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کو سیاسی اور معاشی تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کل شام ہوا، گفتگو میں وزیراعظم عمران خان بندر بن عبد العزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کو سیاسی اور معاشی تعاون فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا اور کہا سعودی عرب سے بہترین تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، سعودی عرب پاکستان کا قابل اعتبار دوست ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان اور سعودی ولی عہد نے باہمی مفاد پر مشاورتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر دورہ سعودی عرب کی دعوت دیتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے واپسی پر تشریف لائیں۔ یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ کیا تھا، دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کا شکریہ ادا کیا اور ایف اے ٹی ایف میں حمایت پر بھی یو اے ای کا شکریہ ادا کیا اور تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
خبر کا کوڈ : 808302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے