0
Thursday 1 Aug 2019 18:38

کراچی کی تاریخ میں ٹریفک چالان کی سب سے بڑی مہم، ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے

کراچی کی تاریخ میں ٹریفک چالان کی سب سے بڑی مہم، ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی تاریخ میں ٹریفک چالان کی سب سے بڑی مہم کے دوران شہریوں پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کراچی میں اپنی 1 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 3 لاکھ 65 ہزار 658 چالان کئے گئے، اور 5 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار 7 سو روپے کے بھاری جرمانے کئے گئے، جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار موٹر سائیکل ضبط کی گئیں۔ ٹریفک پولیس نے 22 جولائی سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 31 ہزار 8 سو 64 چالان کئے، اور 64 لاکھ 49 ہزار 674 روپے کے جرمانے کئے، جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس اور پاکستان پینل کورٹ کے تحت 911 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک چالان کی اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے بدسلوکی اور مار پیٹ بھی کی، جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 808311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش