0
Thursday 1 Aug 2019 19:09

اگر الیکشن کروائے جائیں تو حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نواز شریف

اگر الیکشن کروائے جائیں تو حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کروائے جائیں تو حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ لاہور جیل میں مریم نواز سے ملاقات میں نواز شریف نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اس لیے لائی گئی کیونکہ انہوں نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ مریم نواز سے ملاقات میں نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ حکومت غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، ڈالر کی اونچی پرواز کے بعد پیٹرول بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس ملک میں پہلی بار ایسی حکومت آئی ہے جو ایک سال میں اتنی غیرمقبول ہوئی کہ اگر الیکشن کروائے جائیں تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر طبقہ پی ٹی آئی حکومت سے نجات چاہتا ہے، ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، حق و باطل کی جنگ میں فتح حق کی ہوگی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنمائوں اور ورکرز پر بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں، انسداد کرپشن کی ٹیم میرے پاس آئی وہ اس دور کے مقدمے کی بات کررہے ہیں جو مجھے یاد ہی نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نے کہا کہ اگر مریم نواز کی خبریں ٹی وی و اخبارات پر چلنے کی پابندی ہے تو حکومت نوٹیفکیشن عوام کے سامنے لائے، وجہ بتائی جائے کہ مریم نواز کی آواز کیوں دبائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 808315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش