QR CodeQR Code

وزیراعلٰی جی بی کی خطے میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر شدید تنقید

1 Aug 2019 19:13

گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ دنیا میں 5 جی سروس چل رہی ہے جبکہ ہم جی بی میں 2 جی چلا رہے ہیں، ایس سی او کو اپنی سروس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے جی بی میں انٹرنیٹ کی ست رفتاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 5 جی سروس چل رہی ہے جبکہ ہم جی بی میں 2 جی چلا رہے ہیں، ایس سی او کو اپنی سروس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گلگت میں ایس سی او کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ ایجوکیشن، آن لائن لیکچر، ای کلینک سمیت ویڈیو لنک کے ذریعے سے مختلف منصوبے شروع کرنا چاہتی تھی مگر انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے یہ منصوبے التواء کا شکار ہو چکے ہیں۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے، کمپیوٹر اور موبائل کا زمانہ ہے، ایک کلک کے ذریعے کے مختلف ملکوں میں رہنے والے افراد سے رابطہ ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کیا جائے تو نوجوانوں کیلئے اہم منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 808316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808316/وزیراعل-ی-جی-بی-کی-خطے-میں-انٹرنیٹ-سست-رفتاری-پر-شدید-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org