0
Friday 24 Jun 2011 23:19

کوہاٹ میں سیکیورٹی منصوبوں اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی انسداد کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد

کوہاٹ میں سیکیورٹی منصوبوں اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی انسداد کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد
کوہاٹ:اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں طویل مدتی سیکیورٹی منصوبوں اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی انسداد کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی استعداد کار کا جائزہ لیا گیا اور قیام امن کے حوالے سے مطلوبہ اہداف اور عوامی مفادات کو سامنے رکھ کر سیکیورٹی اصلاحات پر نظر ثانی کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن محمد مسعود خان آفریدی کی زیر صدارت۔ اجلاس کے دوران کوہاٹ ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کی شرح کا بغور جائزہ لیا گیا اور پولیس سربراہوں نے سلائیڈز کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں پولیس کی آپریشنل اور انوسٹی گیشن صلاحیتوں پر ریجنل پولیس آفیسر کو بریفنگ دی اور سیکیورٹی امور میں حائل رکاوٹوں سے ڈی آئی جی کوآگاہ کیا۔ اجلاس میں اہم شاہراہوں بالخصوص کوہاٹ ٹل روڈ پر حفاظتی انتظامات مزید جامع اور فول پروف بنانے کی غرض سے اقدامات زیر غور آئیں اور اس سلسلے میں سامنے آنے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے آمدورفت کو محفوظ تر بنانے کے لیے اضافی پولیس پوسٹوں کے قیام سمیت سیکیورٹی اصلاحات بارے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوہاٹ محمد مسعود خان آفریدی نے ریجن بھر میں دہشت گردوں، خودکش حملوں اور سنگین نوعیت کی وارداتوں کی تحقیقاتی پیش رفت سے متعلق فرداً فرداً متعلقہ پولیس افسران سے استفسار کیا اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کے تعین اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ریجنل پولیس چیف نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورس کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہے لہذا دہشت گردی مخالف جنگ کے لیے پولیس فورس کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے عوام مجرمانہ سرگرمیوں کی نشاندہی اور معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں پولیس کی صلاحیت  بڑھانے میں تعاون کرے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے دیر پا امن اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل یقینی بنائی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 80832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش