QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے قافلے 3 اگست کو برسی میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے، سلیم عباس صدیقی

1 Aug 2019 20:14

ملتان سے جاری بیان میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت لائق تحسین ہے، جو اپنے محسن کی ہر سال یاد کو زندہ کرتی ہے اور آئندہ آنیوالی نسل تک شہید کے آثار کو منتقل کرتی ہے، ملتان سے مرکزی قافلہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کی قیادت میں روانہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ 4 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی میں شرکت کے لیے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے 3 اگست کو قافلے روانہ ہوں گے، ملتان سے جاری بیان میں سلیم عباس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ برسی میں ملتان، خانیوال، میاں چنوں، کبیروالا، مظفرگڑھ، علی پور، اوچ شریف، ڈیرہ غازیخان، بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد، احمد پور سیال، لیہ، بھکر، تونسہ شریف، میانوالی اور لودھراں سے الگ الگ قافلے پہنچیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت لائق تحسین ہے، جو اپنے محسن کی یاد کو ہر سال زندہ کرتی ہے اور آئندہ آنے والی نسل تک شہید کے آثار کو منتقل کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان سے مرکزی قافلہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کی قیادت میں روانہ ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 808326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808326/ملتان-ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-قافلے-3-اگست-کو-برسی-میں-شرکت-کیلئے-روانہ-ہونگے-سلیم-عباس-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org