0
Thursday 1 Aug 2019 23:22

عیدالاضحیٰ پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پیٹرول بم گرانا وفاقی حکومت کا افسوس ناک عمل ہے، راشد ربانی

عیدالاضحیٰ پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پیٹرول بم گرانا وفاقی حکومت کا افسوس ناک عمل ہے، راشد ربانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سابق سینیٹر راشد حسین ربانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حالیہ اضافے پر اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، وہ غریب عوام کے خون کا آخری قطرہ اور اور غریبوں کے حلق کا آخری نوالا چھیننے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ راشد حسین ربانی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر پیٹرول بم گرانا گناہ سے کم نہیں، وہ وقت دور نہیں جب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوجائے۔

راشد حسین ربانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام عمران نیازی کی ناقص حکمت عملی اور نااہل حکومت سے تنگ آچکے ہیں، غریبوں کا اس ماحول میں جینا مشکل ہوگیا ہے، ملک کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے، بیروزگاری سے تنگ نوجوانوں پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ ڈالتے رہنا انتہائی احمقانہ عمل ہے، عمران نیازی کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے مگر انہوں نے عوام سے کیا ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا، عوام ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش