0
Friday 2 Aug 2019 05:05

مولانا نے مریم نواز اور بلاول کو استعمال کیا، فواد چوہدری

مولانا نے مریم نواز اور بلاول کو استعمال کیا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکام ہو گئی، مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو استعمال کیا۔ اسلام آباد میں  وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم اور بلاول کو پتا چل گیا ہوگا کہ سیاست ایسے نہیں ہوتی، سیاست کرنا کوئی بچوں کا کام نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے مولانا سے پوچھیں ان کے 5 ووٹ کہاں گئے، نواز شریف، آصف زرداری مولانا سے بلیک میل ہونے کی بجائے پلی بارگین کر لیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اکثر سینیٹرز کی رائے تھی کہ یہ تحریکِ عدم اعتماد ٹھیک نہیں، لیکن کچے ذہنوں کے فیصلہ تھا کہ ابو کے لیے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ہے، ان کے ابو جیلوں میں ہیں اور پیسے بھی نہیں دینا چاہتے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست دفن ہو گئی، تحریک عدم اعتماد سے ان کو کیا فائدہ ہوا، اپوزیشن لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھنا چھوڑ دے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو خطرہ ہے تو مولانا فضل الرحمان کی جیبیں بھی چیک کرے، مولانا مریم نواز اور بلاول بھٹو کو استعمال کیا، اپوزیشن کے ساتھ ہمارا کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہے، وہ چاہتی ہے کیسز اور احتساب پر حکومت بات نہ کرے، جب کہ قانون میں پلی بارگین کا آپشن ہے پیسہ دے دیں اور باہر چلے جائیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی کامیابی سے حکومت اور ایوان مضبوط ہوا، کیا پتا حاصل بزنجو نے صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 808387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش