0
Friday 2 Aug 2019 05:55

افغانستان، بائیومیٹرک حاضری سسٹم سے 42 ہزار جعلی سیکورٹی اہلکاروں کا انکشاف

افغانستان، بائیومیٹرک حاضری سسٹم سے 42 ہزار جعلی سیکورٹی اہلکاروں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ ملک افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق امریکی واچ ڈاگ سگار نے کہا ہے کہ جعلی فوجیوں کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ چند ماہ میں افغان فوج کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی واچ ڈاگ سگار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلہ میں حالیہ سہ ماہی میں افغان فوج کے اہلکاروں کی تعداد میں تقریباً 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اپریل اور جون کے آخر میں اسی مدت کے مقابلے میں اب جوانوں کی تعداد میں تقریباً 42 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔ طویل عرصے سے افغان افواج کی طاقت اور صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سگار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب افغان فورسز نے اہلکاروں کی حاضری کا پرانا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے اسے بائیومیٹرک پر منتقل کیا، اس اقدام کی وجہ سے جعلی فوجی غائب ہوئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے اس تبدیلی سے کرپٹ اور جعلی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کیلئے مواقع ختم کردیئے گئے، جو تنخواہیں لے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 808391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش