0
Friday 2 Aug 2019 08:36

ستیہ پال ملک نے بارہمولہ میں میڈیکل کالج کا افتتاح کیا

ستیہ پال ملک نے بارہمولہ میں میڈیکل کالج کا افتتاح کیا
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر میں تعینات گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر میں جس کے پاس پیسہ اور سیاسی طاقت ہے، کشمیر اسی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روایت بدل دی جائے گی اور جب تک میں کشمیر میں موجود ہوں ایسا ہرگز نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہونے کے لائق ہے وہ نہ ہوجائے اور وہی ہوجائے جس کو نہیں ہونا چاہیئے تھا ایک مصیبت ہے۔ گورنر نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو لوگوں نے مجھے کہا کہ یہاں صرف ان لوگوں کی بات سنی جاتی ہے جن کے پاس سیاسی طاقت یا پیسہ ہوتا ہے اور عام لوگوں کی کوئی سنتا نہیں ہے۔

ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر میں امیری بھی بہت ہے لیکن ایسی امیری ہے کہ جس کو میں کہوں گا کہ غلیظ امیری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لیڈر و افسراں اتنے امیر ہیں کہ ان کے سرینگر، دہلی، دبئی، لندن میں مکان ہیں لیکن عام کشمیری بہت غربت میں ہیں، خاص طور پر گاؤں میں لوگوں کا بہت ہی برا حال ہے۔
خبر کا کوڈ : 808396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش