1
0
Friday 2 Aug 2019 08:11

مسلم پرسنل لاء بورڈ مومنانہ فراست سے محروم ہے، احمد بخاری

مسلم پرسنل لاء بورڈ مومنانہ فراست سے محروم ہے، احمد بخاری
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داروں پر مومنانہ فراست سے محروم اور زمینی حقائق و ملک کی سیاسی سماجی صورتحال کو سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ پر قانون سازی اور اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی زبردست ناکامی کی دلیل ہے۔ مولانا سید احمد بخاری نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کا قیام مسلمانوں کو بھارتی آئین میں دیئے گئے مذہبی حقوق جیسے کہ حق وراثت، شادی بیاہ، طلاق اور نان و نفقہ کے تحفظ اور ان امور میں حکومت کی بیجا مداخلت کو روکنے کے لئے کیا گیا تھا یا بورڈ نے یہ امور خود اپنے دائرہ کار و دائرہ اختیار میں لے لئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران مومنانہ فراست سے عاری ہیں اور زمینی حقائق اور ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی و سماجی صورتحال اور اس کے مضر اثرات کو پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے بیگانہ ہیں۔ سید احمد بخاری نے الزام لگایا کہ پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داروں نے مسلمانوں کو دیوبندی، بریلوی، سنی، وہابی، شیعہ اور اہلحدیث بنا کر چھوڑ دیا ہے اور پوری ملت کو ایک تماشہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم دشمن طاقتیں مسلم معاشرے کے سب سے مضبوط اور بنیادی ادارے یعنی خاندانی نظام کو منتشر کرنے کے درپے ہیں اور مسلم مر د و زن کے درمیان شکوک و شبہات اور بد اعتمادی کی دیوار کھڑی کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اگر یہ طاقتیں اس میں کامیاب ہوگئیں تو مسلمانوں کا عائلی اور خاندانی نظام مکمل طور پر تباہ و برباد ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 808398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

mohammed abbas masood
India
سلام علیکم
جناب احمد شاہ بخاری کا الزام بجا ہے، یقیناً مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام ہے۔
ہماری پیشکش