0
Friday 2 Aug 2019 10:37

چینی اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

چینی اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کما کر رقم لے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بیجنگ کسی منصفانہ معاہدے پر آمادہ نہیں ہونا چاہتا۔ میری ٹیم چین سے مذاکرات کر رہی ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے فوائد حاصل کرنے کے لئے آخر میں ڈیل کو تبدیل کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین کی طرف سے ایسے کوئی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے، جس سے معلوم ہو سکے کہ وہ امریکی زرعی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 27برس کے دوران چین کا رویہ انتہائی خراب رہا ہے، اس بات کا امکان تھا کہ چین ہماری زرعی مصنوعات خریدے گا تاہم اس کا کوئی اشارہ تاحال نہیں ملا۔ گزشتہ ایک برس سے امریکا اور چین تجارتی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس کے آغاز کی وجہ امریکی صدر کی طرف سے چینی اشیاء کے خلاف اضافی ٹیکسوں کا نفاذ بنا۔
 
خبر کا کوڈ : 808405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش