QR CodeQR Code

میر حاصل بزنجو کا قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے، جنرل آصف غفور

2 Aug 2019 12:13

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے سربراہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میر حاصل بزنجو کی جانب سے قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور افسوس ناک قرار دے دیا۔ انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں کہا ہے کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کے ملک کے اہم ادارے کے سربراہ پر الزامات بے بنیاد ہیں، سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 808431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808431/میر-حاصل-بزنجو-کا-قومی-ادارے-کے-سربراہ-خلاف-بیان-بے-بنیاد-اور-افسوس-ناک-ہے-جنرل-آصف-غفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org