QR CodeQR Code

اپوزیشن انتشار کی سیاست سے توبہ کر لے، عثمان بزدار

2 Aug 2019 12:38

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں ناکامی نے ثابت کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پوری حزب اختلاف کے لیے سبق ہے، اپوزیشن انتشار کی سیاست سے توبہ کر لے۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے دعوے کرنے والوں کو اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ناکامی نے ثابت کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، اپوزیشن کی جانب سے جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے بہترین اور جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 808444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808444/اپوزیشن-انتشار-کی-سیاست-سے-توبہ-کر-لے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org