0
Friday 2 Aug 2019 15:26

جعلی اسلحہ لائسنس کیس، 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

جعلی اسلحہ لائسنس کیس، 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کا تعلق لاہور کے ڈی سی آفس کی اسلحہ برانچ  سے ہے۔ یاد رہے نیب نے جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں تحقیقات کا آغاز محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کو 4 اپریل کو کیس کی تفتیش کے لئے خط لکھا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق لاہور کی اسلحہ برانچ سے 2009ء میں 48000 اسلحہ لائسنس جاری ہوئے جبکہ گزشتہ پانچ برس میں تقریبا 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کے مطابق ہر لائسنس کے اجراء پر لوگوں سے 10 سے 15 ہزار روپے رشوت لی گئی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بیس سے زائد اضلاع کے ڈسٹرکٹ کمشنرز سے ڈیٹا طلب کر رکھا ہے جو تاحال فراہم نہیں کیا گیا
خبر کا کوڈ : 808447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش