QR CodeQR Code

سندھ محتسب کی تقرری، توسیع میں گورنر سندھ کا اختیار ختم کرنیکا فیصلہ

2 Aug 2019 15:42

سندھ کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں صوبائی محتسب قانون کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جائے گا، مجوزہ ایکٹ کے تحت صوبائی محستب کی تقرری، توسیع کا طریقہ کار تبدیل کردیا جائے گا، گورنر سندھ کے بجائے وزیراعلیٰ صوبائی محتسب آفس کے امور دیکھیں گے


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے گورنر سے ایک اور اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ صوبائی محتسب کی تقرری اور توسیع میں گورنر کا اختیار ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے صوبائی محتسب کے قانون میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جسے سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، صوبائی محتسب آفس کے انتظامی امور کے براہ راست نگراں گورنر کے بجائے اب وزیراعلیٰ سندھ ہوںگے۔ صوبائی محتسب ایکٹ میں 8 سے زائد ترامیم کی جارہی ہیں، سندھ کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں صوبائی محتسب قانون کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جائے گا، مجوزہ ایکٹ کے تحت صوبائی محستب کی تقرری، توسیع کا طریقہ کار تبدیل کردیا جائے گا، گورنر سندھ کے بجائے وزیراعلیٰ صوبائی محتسب آفس کے امور دیکھیں گے، صوبائی محتسب گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ کو کارکردگی رپورٹ پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ جامعات اور خودمختار تعلیمی اداروں میں بھی گورنر کا انتظامی کردار ختم کیا جاچکا ہے، سندھ کی جامعات میں گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ کو چانسلر اور دیگر انتظامی اختیارات دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 808456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808456/سندھ-محتسب-کی-تقرری-توسیع-میں-گورنر-کا-اختیار-ختم-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org