0
Friday 2 Aug 2019 18:47

اینکر مرید عباس قتل کیس، چالان جمع کرانے کیلئے 7 دن کی مہلت

اینکر مرید عباس قتل کیس، چالان جمع کرانے کیلئے 7 دن کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سٹی کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان کو چالان جمع کرانے کیلئے 7 دن کی مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساﺅتھ کے روبرو مرید عباس قتل کیس سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان نے مقدمے کے چالان کی مزید مہلت کیلئے درخواست دیدی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چالان منظوری کیلئے اعلیٰ افسران کو ارسال کر دیا ہے۔ چالان پیش کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 7 دن کی مزید مہلت دے دی۔ عدالت نے مقدمے کا چالان 9 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر عتیق الرحمان نے کہا کہ تفتیش جاری ہے، مفرور ملزم عادل زمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے، کوشش ہے کہ جلد مفرور ملزم کو گرفتار کرکے ایک ساتھ چالان کریں۔
خبر کا کوڈ : 808485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے