0
Friday 2 Aug 2019 20:19

علی زیدی کا 4 اگست سے کلین کراچی مہم شروع کرنیکا اعلان

علی زیدی کا 4 اگست سے کلین کراچی مہم شروع کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے 4 اگست بروز اتوار سے سے کلین کراچی مہم آغاز کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ کراچی والوں کو بڑی عید پر بڑی عیدی دیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اتوار کو کے پی ٹی بلڈنگ سے کلین کراچی مہم کا آغاز کریں گے، جبکہ 14 اگست اور عید سے پہلے شہر چمچماتا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو بڑی عید پر بڑی عیدی دیں گے۔ انہوں نے اہل کراچی سمیت میڈیا سے تعاون اور آگاہی پھیلانے کی اپیل بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 808497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش