QR CodeQR Code

سکردو میں اسد عاشورا کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ

2 Aug 2019 22:54

اہلسنت، اسماعیلی، نوربخشی مسلک کے لوگ شروع سے آخر تک ماتمی جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہے۔ عاشورہ اسد کے جلوس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد کی شرکت سے ان قوتوں کو شکست ہوئی جو علاقے میں فرقہ واریت کا بیج بو کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں اسد عاشورا کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا، عاشورہ اسد کے جلوس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی جس سے اتحاد بین المسلمین کی عظیم مثال قائم ہوئی، اہلسنت، اسماعیلی، نوربخشی مسلک کے لوگ شروع سے آخر تک ماتمی جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہے۔ عاشورہ اسد کے جلوس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد کی شرکت سے ان قوتوں کو شکست ہوئی جو علاقے میں فرقہ واریت کا بیج بو کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی تھیں، جہاں ایک طرف مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاشورہ کے جلوسوں میں شرکت کر کے عظیم مثال قائم کی وہیں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی مرکزی جلوس میں شریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے قائدین نے امجد ایڈووکیٹ کی قیادت میں جلوس میں شرکت کی، گورنر اور کئی صوبائی وزراء بھی جلوس کے ساتھ ساتھ رہے۔


خبر کا کوڈ: 808522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808522/سکردو-میں-اسد-عاشورا-کے-موقع-پر-اتحاد-بین-المسلمین-کا-عملی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org