0
Friday 2 Aug 2019 23:40

بھارت نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا

بھارت نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے ہٹ دھرمی کے باعث کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کے باعث اپنے جاسوس اور حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا اور اب جاسوس کمانڈر تک بھارتی قونصلر رسائی کے لیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے عالمی عدالت کے فیصلے اور ملکی قوانین کی روشنی میں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پیش کش کی تاہم پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھارت نے شرطیں عائد کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیشکش میں واضح کیا کہ ملاقات بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے کرائی جائے گی لیکن بھارت نے پاکستان کی جانب سے ملاقات کے وقت سے صرف 2 گھنٹے پہلے اپنا جواب بھیجا اور پاکستان سے جواب میں کلبھوشن یادیو تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی مانگی۔

اس شرط پر پاکستان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن ایک جاسوس اور حاضر سروس کمانڈر ہے اس لیے کسی بھی قانون کے تحت اس تک بغیر رکاوٹ رسائی نہیں دی جاسکتی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کے باعث کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا اب مشاورت کے بعد جاسوس کمانڈر تک بھارتی قونصلر رسائی کے لیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 808540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش