QR CodeQR Code

پورے پنجاب میں یکساں نظام تعلیم کے لیے نصاب اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

3 Aug 2019 02:22

ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی نظام کا نفاذ 2020ء سے ہوگا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے تمام مضامین انگریزی کے بجائے اردو میں پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 45 فیصد بچے لکھ اور دیکھ کر پڑھنے سے قاصر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی ( کریکولم اتھارٹی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ثانوی جماعت یعنی میٹرک تک پانچ مضامین لازمی ہونگے۔ ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ان پانچ لازمی مضامین میں ہی امتحانات لیے جائینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ نجی ادارے ان پانچ لازمی مضامین کے علاوہ بھی کورس پڑھا سکیں گے، تاہم امتحان پانچ مضامین کا ہی لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی نظام کا نفاذ 2020ء سے ہوگا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے تمام مضامین انگریزی کے بجائے اردو میں پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 45 فیصد بچے لکھ اور دیکھ کر پڑھنے سے قاصر ہیں۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پانچویں جماعت کے 30 فیصد بچے انگریزی اور اردو پڑھنے سے اور  ریاضی کا سوال حل کرنے سے قاصر ہیں۔ ادارہ تعلیم و آگاہی کی ایک رپورٹ کی مطابق پنجاب بھر میں  6 سے 16 سال کی عمر کے 89 فیصد بچے اسکولوں میں داخل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تناسب 2016ء میں 86 فیصد تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 808559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808559/پورے-پنجاب-میں-یکساں-نظام-تعلیم-کے-لیے-نصاب-اتھارٹی-قائم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org