0
Saturday 3 Aug 2019 02:33

اپوزیشن اپنے بیانیے پر خود ہی تقسیم ہے، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن اپنے بیانیے پر خود ہی تقسیم ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے اپوزیشن اپنے بیانیے پر خود تقسیم ہے، اس لیے سینیٹ الیکشن میں سینیٹرز نے اپنی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے ناراض ہیں، اس لیے کچھ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2018ء میں سینیٹ کے طریقہ انتخاب بدلنے کی تجویز دی تھی لیکن تب انہوں نے اتفاق نہیں کیا تھا، عمران خان سینیٹ میں اصلاحات نہیں کرسکے کہ اکثریت حاصل نہیں لیکن اس معاملے میں جماعت میں اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے ادارے کے سربراہ کا انتخاب ہم نے نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے کوئی مقدمات بنائے ہیں، ہم نے اداروں پر دباو ڈالنے کے بجائے انہیں کام کرنے کی آزادی دی ہے جس سے وہ مضبوط ہوئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت اداروں میں مداخلت نہیں کرتی ہے لیکن وہاں سامنے آنے والے حقائق کو عوام تک پہنچاتی ہے، اگر ادارے ہمارے زیر اثر ہوتے تو ہمارے وزراء کے خلاف تحقیقات نہ ہو رہی ہوتیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو کرپشن میں ملوث رہا ہے وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، یہ نظام حکومت کے تابع نہیں بلکہ ان کے اعمال کے تابع ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مریم نواز کی بیانیے کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولا جسے گزشتہ روز بھی سینیٹرز نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہل میٹل میں سات کروڑ روپے مریم نواز کے اکاونٹ میں آئے ہیں جنہیں کہیں ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ حکومت نہیں کہے رہی بلکہ حقائق ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 808560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش