0
Saturday 3 Aug 2019 04:01

لاہور سے لاپتہ ہونیوالے شیعہ نوجوان سید حکیم عابدی گھر پہنچ گئے

لاہور سے لاپتہ ہونیوالے شیعہ نوجوان سید حکیم عابدی گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے لاپتہ ہونیوالے شیعہ نوجوان سید حکیم عابدی کئی ہفتوں کے بعد گھر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر سے شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال رک نہیں سکا، کئی ہفتے قبل لاہور سے سید حکیم عابدی کو پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے اغواء کیا اور وہ ہفتوں تک لاپتہ رہے، اس سلسلے میں جامعہ عرواۃ الوثقٰی کے علماء اور انتظامیہ سمیت شیعہ قائدین نے سخت احتجاج کیا۔ بالآخر سید حکیم عابدی گھر واپس پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ جبری طور پر کمشدگیوں کے متعلق پورے پاکستان میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد یہ سلسلہ رکوانے کا اعلان کیا تھا لیکن انکا یہ وعدہ ابھی تشنہ تکمیل ہے، پورے ملک میں لاپتہ شیعہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انکے پیاروں کو گھروں کو واپس بھیجا جائے، بصورت دیگر انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 808567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش