0
Saturday 3 Aug 2019 09:54

تین چار دن میں افغانستان فتح کر سکتے ہیں، ٹرمپ

تین چار دن میں افغانستان فتح کر سکتے ہیں، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے تاہم انہوں نے یہ بات ایک مرتبہ پھر دہرائی کہ امریکی فوج تین چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ میں ایٹمی ہتھیار نہیں بلکہ روایتی ہتھیار استعمال کرنے کی بات کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی ایسا ہی بیان دیا تھا جس پر افغان حکومت نے احتجاج کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے روس کے ساتھ Intermediate-Range Nuclear Forces معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے کہا کہ ایٹمی میزائلوں کے تخفیف کے نئے معاہدے میں چین کو بھی شامل کرنا چاہیے یہ دنیا کے لیے زبردست چیز ہو گی۔ روس اور امریکا معاہدے کے تحت درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ختم کرنے کے پابند تھے۔ معاہدے سے دستبرادی کے بعد امریکی وزیر دفاع نے نئے کروز اور بیلسٹک میزائل سسٹم کی تیاری تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 808574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش