QR CodeQR Code

بھارتی کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کا اجلاس

3 Aug 2019 10:46

کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کا اجلاس سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات کے بارے میں رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں جو حکومت کے ارادوں سے متعلق بےچینی و خدشات پیدا کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے نریندر مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کا اجلاس سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات کے بارے میں رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں، جو حکومت کے ارادوں سے متعلق بےچینی و خدشات پیدا کر رہی ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ وادی میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی، سری امرناتھ یاترا کے لئے جانے والوں کی تعداد میں کمی اور سیاحوں، یاتریوں اور دیگر شہریوں کے لئے غیر ضروری ہدایات کی وجہ سے انتہائی عدم تحفظ اور خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ نہ کرے جس سے بحران پیچیدہ ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 808579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808579/بھارتی-کانگریس-کے-جموں-کشمیر-پالیسی-پلاننگ-گروپ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org