QR CodeQR Code

امریکہ طالبان کے ساتھ افواج کے انخلاء کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ چاہتا ہے، زلمے خلیل زاد

3 Aug 2019 11:06

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں، جس سے فوجی انخلاء ممکن ہو سکے، افغانستان میں امریکی موجودگی اور فوجی انخلاء مشروط ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ غیر ملکی افواج کے انخلاء کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ چاہتے ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد دو روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے معاملات پر بات چیت کی۔ زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے نئے دور کے لیے قطر جا رہا ہوں۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ غیر ملکی افواج کے انخلاء کا نہیں امن کا معاہدہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ ایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں، جس سے فوجی انخلاء ممکن ہو سکے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں امریکی موجودگی اور فوجی انخلاء مشروط ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 808580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808580/امریکہ-طالبان-کے-ساتھ-افواج-انخلاء-کا-نہیں-بلکہ-امن-معاہدہ-چاہتا-ہے-زلمے-خلیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org